نجوم کے موضوع پر خالد اسحق راٹھور کی مایہ ناز تصنیف نجوم کے شائقین کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس کتاب میں زائچہ بنانے سے لے کر زائچہ پڑھنے اور احکام بیان کرنے تک کے تمام امور کو مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ زائچے میں تمام کواکب کی نظرات کے احکام، ستاروں کے زائچے کے مختلف گھروں اور برجوں میں ہونے کے احکام، کواکب، زائچے اور بروج کے منسوبات، حاکم یا مالک خانہ کے زائچے کے مختلف گھروں میں اثرات، شرف و ہبوط، عروج وبال، ترفع و تنزل، اوج و حضیض، کواکب کی عارضی اور مستقل دوستی دشمنی، زائچے کے مختلف گھروں پر بحث اور نجومی احکام اخذ کرنے کے اصول و قواعد،ادوار)دشا( نکلنے کا طریقہ اور احکام )حالات زندگی( بیان کرنے کے اصولوں سمیت لاتعداد نجومی امور کو اس کتاب میں زیر بحث لایا گیا ہے۔نجوم کے موضوع پر اس عہد کی لاجواب کتاب ہے۔
No comments:
Post a Comment