کورس علم عملیات
ہم آپ کوصرف کتابی حدتک راہنمائی نہیں دیتے بلکہ ہمارے طلباء بطور عامل یاپیرفقیر عملیات کے میدان میں آنا چاہیں تو ہرطرح کی چلہ کشی،زکات عملیات اور تمام ترروحانی تربیت اورراہنمائی کی جاتی ہے۔
علم عملیات سیکھیں۔
علوم مخفی سے اپنی طویل رفاقتاور مختلف کتب، اخبار، رسائل ، روحانی جنتریوں اور عملیاتی میگزین وغیرہ میں لکھنے دوران، اندرون اور بیرون ملک سے علوم مخفی کے طالبان کا مسلسل یہ اصرار رہا کہ ان کو علوم مخفی کی تعلیم دی جائے۔ لیکن میرے لیے ہر فرد کو الگ الگ تعلیم دینا ممکن نہ تھا۔ اس وجہ سے 1991 میں خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز کے نام سے علوم مخفی کی تعلیم کا ایک باقاعدہ ادارہ تشکیل دیا گیا۔ جس کےتحت عملیات، جفر، نجوم، ساعات، اعداد، ٹیرٹ کارڈ، انعامی نمبرزحاضرات وغیرہ پر کورسز بذریعہ ڈاک اور بالمشافہ کروانے شروع کیااور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔ الحمد اللہ۔
جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کورسز کو نئی شکل اور جدت کے ساتھ پیش کرنے کی سعی بھی کی جا رہی ہے اس سلسلے میںپہلی ترجیج علم عملیات کے کورس کو دی گئی ہے اور اب اس کی آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
سو وہ لوگ جو عملیات سیکھنے کے خواہش مند ہیں یا میدان عملیات میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ عملیات کےآن لائن کورس میں داخلہ لے کے اس فن میں مکمل مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کورس کی خاص خوبی یہ ہے کہ آپ کو مختلف قسم کے عملیات، زکوٰۃ اور چلہ وغیرہ کے حوالے سے الگ الگ عمل سیکھنے اور کورس کرنے کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ اس کورس میں آپ کو ہر قسم کے نقش بنانے اور کسی بھی مقصد کے لیے مکمل اور جامع عمل تیار کرنے کے حوالے سے پوری راہنمائی دی جائے گی۔ جیسا کہ بعض لوگ سحر اور جادو کے لیے الگ ، نظر بد کے لیے الگ، رزق کے لیے الگ اور اس طرح دیگر معاملات کے لیے الگ الگ کورس کرواتے ہیں، ایسا راہنمائے عملیات کے تحت جاری کورس میں نہیں کیا جاتا بلکہ طالب علم کو کورس کے اختتام پر ایک مکمل عامل کی قابلیت تک پہنچایا جاتا ہے۔ ادارہ راہنمائے عملیات کا کام یہ نہیں ہے کہ آپ کو کسی ایک عمل کسی خاص حوالے سے بتا کہ باقی معاملات میں راہنمائی کے بغیر فرد کو رجعت، بندش، تنگی رزق، بندش اولاد، ازدواجی اور خاندانی مسائل وغیرہ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔بلکہ مکمل اور درست ترین راہنمائی ہمارا عزم اور ارادہ ہے۔ جس پر ہم اللہ تعالی کی مددسے پورے اُتریں گے اور ہمیں اللہ کی ذات سے یقین ہے کہ اس کورس کے ذریعے آپ فن عملیات میں کامیابی حاصل کریں گے اور مکمل مہارت حاصل کر پائیں گے۔ انشاء اللہ
خیال رہےہم آپ کوصرف کتابی حدتک راہنمائی نہیںدیتے بلکہ ہمارے طلباء بطور عامل یاپیرفقیر عملیات کے میدان میںآنا چاہیں تو ہرطرح کی چلہ کشی،زکات عملیات اور تمام ترروحانی تربیت اورراہنمائی کی جاتی ہے۔
علم عملیات کا میدان نہایت وسیع ہے کسی بھی مسئلے کی تشخیص اور حل کے لیے اس کا علم ہونا حد درجہ مفید ہے۔ جادو،سحر اور جادو کی تشخیص کرنی ہو یا اس کا علاج کرنا ہو، شادی میں رکاوٹ کی وجہ معلوم کرنی ہو یا بہتر رشتہ کے حصول کے لیے عمل کرنا ہو، روز گار کے مسائل کا حل ، نظر بد سے بچائو ، دشمنوں کے شر سے بچائو، اولاد کے حصول اور چھوٹی چھوٹی بیماریوں یا مسئلے سے لے کر بڑی خطرناک لا علاج امراض کے علاج کے لیے بھی علم عملیات ایک مستند علم ہے۔ عملیات کا میدان جتنی و سعت لیے ہوئے ہے اتنی ہی اس میں احتیاط بھی ضروری ہے کیونکہ ذراسی لاپرواہی عامل کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کے گھروالوں کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا ’’خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز ‘‘ میں طا لب علموں کی مکمل راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی تحفظ اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ طالبعلموں کو سکھائے جانے والے تمام اعمال قرآن و سنت کے مطابق اور مستند تجربہ کار ہوتے ہیں۔ عملیاتی کورس کے درج ذیل خاکہ کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو زکات ادا کرنے کے حوالے سے مکمل راہنمائی بھی دی جائے ۔ نیزعامل کےذاتی روحانی درجات کی بلندی ، رجعت و نحوست سے حفاظت کے لیے خصوصی چلہ کشی بھی کروائی جاتی ہے۔
کورس علم عملیات میں آپ کی راہنمائی کےلیے جوامورزیر بحث آئیں گے۔ ان کی تفصیل سطو رذیل میںدی گئی ہے۔ اس کے لیے یہ جان لیں کہ کورس میںآپ کی راہنمائی کےلیے مندرجہ ذیل تعلیمی موادشامل ہے;
سبق (01)
- تعارف ذات روحانی حوالے سے
- تعارف علوم مخفی
- عملیات کے معنی و مفہوم
- عملیات کی ابتداء
- عملیات کی اقسام
- نوری اور ناری علم میں فرق
- ناری /کالا علم طاقت ور ہے
- پیری فقیری ،روحانیات،عملیات اور شرک
- عملیات کا وجود
- جادو، روحانیت اور قرآن
- روحانی خدمات کا معاوضہ اور اسلام
سبق (02)
- چلہ کشی
- ذکر اذکار،وظائف کیا اور کیوں
- ادائیگی زکات کی علم عملیات میں اہمیت
- زکات کی ادائیگی کے مختلف طریقے
- روحانی درجات میں بلندی کے لیے چلہ کشی
- تاثیر عملیات اور اثر پذیری
- مختلف سورتوں اور اسماء الحسنیٰ کے چلے
- رجعت و نحوست علم عملیات میںکیا ہے؟
- رجعت و نحوست سے حفاظت کے لیے چلہ کشی
- چلہ کشی، وظائف اورزکات کے حوالے سے مکمل عملی اورعلمی راہنمائی
- خاص معاملات عملیات
- جلالی و جمالی پرہیز
- تو پھر کیا کھائیں؟
- حصار ہوتا کیا ہے؟ اور اس کی عملیات میں ضرورت
- عمل کا صلب کرنا؟
- غیر مسلم کے لیے تعویز
سبق (03)
- علم ابجد
- 28 بنیادی ابجدیں
- دائرہ قمری
- دائرہ شمسی
- کون سی ابجد کب استعمال کریں
- دائرہ قمری و شمسی کی اہمیت ، افادیت اور برتری
- علم حروف
- حروف کو اعداد میں تبدیل کرنا
- اعداد کوحروف میں تبدیل کرنا
- حروف اور عملیات
- حروف کی اقسام۔مزاج۔عناصر
- مکتوبی و ملفوطی حروف
- حروف نورانی، حروف صوامت وغیرہ
سبق (04)
- تکسیر
- اقسام تکسیر
- تخلیص
- امتزاج
سبق (05)
- علم نقوش
- نقش کیا ہوتا ؟
- چال نقش اور نقش میں کا بیان اور ان کا فرق
- نقوش بلحاظ طبع
- آتشی، بادی،خاکی اور آبی
- بلحاظ طبع نقوش بنانے کے اوراستعمال کرنے کا طریق
- نقوش بلحاظ چال
- مثلث اور مربع
- مثلث اور مربع خانوں کی تاثیر اور منسوبی عملیات
- مثلث اور مربع نقوش بنانے کا مکمل طریقہ کار
- پڑتال نقش
- کسری نقش
سبق (06)
- مسائل اور حل
- الاسماء الحسنیٰ کا استعمال اور اعمال
- قرآنی آیات کا استعمال اور اعمال
- کیا ضرورت ہے؟
- موکل بنانے کی
- رجال الغیب کی
- قطب، ابدال اور کائناتی حاکم کی
سبق (07)
- جادو
- سحر، جادو اور عملیات اثر معلوم کرنے کا طریقہ
- سیاہی بنانے کا طریقہ
- قلم بنانے کا طریقہ
- اعمال سعد اور اعمال نحس کے لیے
- اہم امور پر بیان
- لباس
- خوشبو
- بخور
- اگربتی
سبق (08)
- تاثیر عمل
- ایک عمل اثر نہ کرے تو کیا کریں؟
- عملیات /روحانیات میں تاثیر پیدا نہ ہونا؟
- عمل کی طاقت کو بڑھانے کے مختلف طریق
سبق (09)
- نجوم اورعملیات
- عملیات، نقوش (تعویذ) وغیرہ تیار کرنے کے اوقات
- شرف و ہبوط کواکب اور احکام
- منازل قمر اور احکام
- خالد روحانی جنتری – ہر عامل اور پیر کا موثر ہتھیار۔
- شرف، اوج، ہبوط اور حضیض بحوالہ عملیات
- نظرات کواکب کی عملیات و نقوش کے موثریت اور تنقیدی طریقہ کار
- سعد و نحس نظرات کا بیان
- تمام کواکبی نظرات کےاثرات واحکام
- رجعت واستقامت کواکب اور عملیات
- ایک نظر میں، خالد روحانی جنتری کی عملیاتی افادیت
سبق (10)
- اپا ۓئو، صدقات اور اصلاح زائچہ وغیرہ
- صدقات کواکب
- امراض و صدقات
- مالی اور دیگر معاملات اور صدقات
- جواہرات کا استعمال اور ان کے سحری فوائد
- عطر و بخور کا استعمال میدان عملیات
- عطر سے علاج
- بچہ کا نام رکھنے کا طریق
- فرد کا برج، ستارہ اور پتھر نکالنے کا طریق
سبق (11)
- عمل ساعات
- ساعتوں کی عملیات میں اہمیت
- ساعتیں کیسے استخراج کریں
- ساعتوں کی حاکمیت
- ساعتوں کی ساعت اور نحوست
- ساعتوں کا استعمال اعمال روحانی کے لیے
سبق (12)
- استخارہ
- اسم اعظم
- روز مرہ پیش آنے والے مسائل کا نوری حل
- تشخیص جادو
- خاتمہ سحروجادو،مکمل علاج
- جادو کا علاج
- عمل حب وتسخیر
- تسخیر قلوب
- تسخیر قلوب کے تین طریقے
- متفرق اعمال
- غالب و ˝مغلوب معلوم کریں
سبق (13)
- زکات
- زکات ادا کرنے کے متفرق طریقہ کار
- زکات اصغر
- زکات اکبر
- نقوش کی زکات
- خصوصی وظیفہ
کورس کے دوران اوراختتام پرعملی طورپر چلہ کشی وغیرہ کرنے کےخواہشمند طلبہ کوخاص خاندانی وظائف اور چلہ کروائے جاتےہیں جوطالب علم کی تمام روحانی اورعملیاتی زندگی کےلیے بنیاد کاکام کرتا ہے۔طالب علم اس وظیفہ کےبعد دوسرے عاملوں اور عملیاتی اثرات سےمحفوظ رہتےہیں۔
بعد از کورس راہنمائی
دوران کورس یااختتام پر طلبا کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر دیا جاتا ہے تاکہ کورس سے متعلق کسی بھی معاملہ میں راہنمائی کی ضرورت ہو تو گروپ میں اپنا سوال ارسال کر کے جواب حاصل کر سکیں۔
No comments:
Post a Comment