Showing posts with label amliyat books. Show all posts
Showing posts with label amliyat books. Show all posts

Friday, September 13, 2024

Amliyat Classes in Pakistan

کورس علم عملیات

ہم آپ کوصرف کتابی حدتک راہنمائی نہیں دیتے بلکہ ہمارے طلباء بطور عامل یاپیرفقیر عملیات کے میدان میں آنا چاہیں تو ہرطرح کی چلہ کشی،زکات عملیات اور تمام ترروحانی تربیت اورراہنمائی کی جاتی ہے۔

علم عملیات سیکھیں۔

علوم مخفی سے اپنی طویل رفاقتاور مختلف کتب، اخبار، رسائل ، روحانی جنتریوں اور عملیاتی میگزین وغیرہ میں لکھنے دوران، اندرون اور بیرون ملک سے علوم مخفی کے طالبان کا مسلسل یہ اصرار رہا کہ ان کو علوم مخفی کی تعلیم دی جائے۔ لیکن میرے لیے ہر فرد کو الگ الگ تعلیم دینا ممکن نہ تھا۔ اس وجہ سے 1991 میں خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز کے نام سے علوم مخفی کی تعلیم کا ایک باقاعدہ ادارہ تشکیل دیا گیا۔ جس کےتحت عملیات، جفر، نجوم، ساعات، اعداد، ٹیرٹ کارڈ، انعامی نمبرزحاضرات وغیرہ پر کورسز بذریعہ ڈاک اور بالمشافہ کروانے شروع کیااور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔ الحمد اللہ۔

جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کورسز کو نئی شکل اور جدت کے ساتھ پیش کرنے کی سعی بھی کی جا رہی ہے اس سلسلے میںپہلی ترجیج علم عملیات کے کورس کو دی گئی ہے اور اب اس کی آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

سو وہ لوگ جو عملیات سیکھنے کے خواہش مند ہیں یا میدان عملیات میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ عملیات کےآن لائن کورس میں داخلہ لے کے اس فن میں مکمل مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کورس کی خاص خوبی یہ ہے کہ آپ کو مختلف قسم کے عملیات، زکوٰۃ اور چلہ وغیرہ کے حوالے سے الگ الگ عمل سیکھنے اور کورس کرنے کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ اس کورس میں آپ کو ہر قسم کے نقش بنانے اور کسی بھی مقصد کے لیے مکمل اور جامع عمل تیار کرنے کے حوالے سے پوری راہنمائی دی جائے گی۔ جیسا کہ بعض لوگ سحر اور جادو کے لیے الگ ، نظر بد کے لیے الگ، رزق کے لیے الگ اور اس طرح دیگر معاملات کے لیے الگ الگ کورس کرواتے ہیں، ایسا راہنمائے عملیات کے تحت جاری کورس میں نہیں کیا جاتا بلکہ طالب علم کو کورس کے اختتام پر ایک مکمل عامل کی قابلیت تک پہنچایا جاتا ہے۔ ادارہ راہنمائے عملیات کا کام یہ نہیں ہے کہ آپ کو کسی ایک عمل کسی خاص حوالے سے بتا کہ باقی معاملات میں راہنمائی کے بغیر فرد کو رجعت، بندش، تنگی رزق، بندش اولاد، ازدواجی اور خاندانی مسائل وغیرہ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔بلکہ مکمل اور درست ترین راہنمائی ہمارا عزم اور ارادہ ہے۔ جس پر ہم اللہ تعالی کی مددسے پورے اُتریں گے اور ہمیں اللہ کی ذات سے یقین ہے کہ اس کورس کے ذریعے آپ فن عملیات میں کامیابی حاصل کریں گے اور مکمل مہارت حاصل کر پائیں گے۔ انشاء اللہ

خیال رہےہم آپ کوصرف کتابی حدتک راہنمائی نہیںدیتے بلکہ ہمارے طلباء بطور عامل یاپیرفقیر عملیات کے میدان میںآنا چاہیں تو ہرطرح کی چلہ کشی،زکات عملیات اور تمام ترروحانی تربیت اورراہنمائی کی جاتی ہے۔

علم عملیات کا میدان نہایت وسیع ہے کسی بھی مسئلے کی تشخیص اور حل کے لیے اس کا علم ہونا حد درجہ مفید ہے۔ جادو،سحر اور جادو کی تشخیص کرنی ہو یا اس کا علاج کرنا ہو، شادی میں رکاوٹ کی وجہ معلوم کرنی ہو یا بہتر رشتہ کے حصول کے لیے عمل کرنا ہو، روز گار کے مسائل کا حل ، نظر بد سے بچائو ، دشمنوں کے شر سے بچائو، اولاد کے حصول اور چھوٹی چھوٹی بیماریوں یا مسئلے سے لے کر بڑی خطرناک لا علاج امراض کے علاج کے لیے بھی علم عملیات ایک مستند علم ہے۔ عملیات کا میدان جتنی و سعت لیے ہوئے ہے اتنی ہی اس میں احتیاط بھی ضروری ہے کیونکہ ذراسی لاپرواہی عامل کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کے گھروالوں کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا ’’خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز ‘‘ میں طا لب علموں کی مکمل راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی تحفظ اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ طالبعلموں کو سکھائے جانے والے تمام اعمال قرآن و سنت کے مطابق اور مستند تجربہ کار ہوتے ہیں۔ عملیاتی کورس کے درج ذیل خاکہ کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو زکات ادا کرنے کے حوالے سے مکمل راہنمائی بھی دی جائے ۔ نیزعامل کےذاتی روحانی درجات کی بلندی ، رجعت و نحوست سے حفاظت کے لیے خصوصی چلہ کشی بھی کروائی جاتی ہے۔

کورس علم عملیات میں آپ کی راہنمائی کےلیے جوامورزیر بحث آئیں گے۔ ان کی تفصیل سطو رذیل میںدی گئی ہے۔ اس کے لیے یہ جان لیں کہ کورس میںآپ کی راہنمائی کےلیے مندرجہ ذیل تعلیمی موادشامل ہے;

سبق (01)

  • تعارف ذات روحانی حوالے سے
  • تعارف علوم مخفی
  • عملیات کے معنی و مفہوم
  • عملیات کی ابتداء
  • عملیات کی اقسام
  • نوری اور ناری علم میں فرق
  • ناری /کالا علم طاقت ور ہے
  • پیری فقیری ،روحانیات،عملیات اور شرک
  • عملیات کا وجود
  • جادو، روحانیت اور قرآن
  • روحانی خدمات کا معاوضہ اور اسلام

سبق (02)

  • چلہ کشی
  • ذکر اذکار،وظائف کیا اور کیوں
  • ادائیگی زکات کی علم عملیات میں اہمیت
  • زکات کی ادائیگی کے مختلف طریقے
  • روحانی درجات میں بلندی کے لیے چلہ کشی
  • تاثیر عملیات اور اثر پذیری
  • مختلف سورتوں اور اسماء الحسنیٰ کے چلے
  • رجعت و نحوست علم عملیات میںکیا ہے؟
  • رجعت و نحوست سے حفاظت کے لیے چلہ کشی
  • چلہ کشی، وظائف اورزکات کے حوالے سے مکمل عملی اورعلمی راہنمائی
  • خاص معاملات عملیات
  • جلالی و جمالی پرہیز
  • تو پھر کیا کھائیں؟
  • حصار ہوتا کیا ہے؟ اور اس کی عملیات میں ضرورت
  • عمل کا صلب کرنا؟
  • غیر مسلم کے لیے تعویز

سبق (03)

  • علم ابجد
  • 28 بنیادی ابجدیں
  • دائرہ قمری
  • دائرہ شمسی
  • کون سی ابجد کب استعمال کریں
  • دائرہ قمری و شمسی کی اہمیت ، افادیت اور برتری
  • علم حروف
  • حروف کو اعداد میں تبدیل کرنا
  • اعداد کوحروف میں تبدیل کرنا
  • حروف اور عملیات
  • حروف کی اقسام۔مزاج۔عناصر
  • مکتوبی و ملفوطی حروف
  • حروف نورانی، حروف صوامت وغیرہ

سبق (04)

  • تکسیر
  • اقسام تکسیر
  • تخلیص
  • امتزاج

سبق (05)

  • علم نقوش
  • نقش کیا ہوتا ؟
  • چال نقش اور نقش میں کا بیان اور ان کا فرق
  • نقوش بلحاظ طبع
  • آتشی، بادی،خاکی اور آبی
  • بلحاظ طبع نقوش بنانے کے اوراستعمال کرنے کا طریق
  • نقوش بلحاظ چال
  • مثلث اور مربع
  • مثلث اور مربع خانوں کی تاثیر اور منسوبی عملیات
  • مثلث اور مربع نقوش بنانے کا مکمل طریقہ کار
  • پڑتال نقش
  • کسری نقش

سبق (06)

  • مسائل اور حل
  • الاسماء الحسنیٰ کا استعمال اور اعمال
  • قرآنی آیات کا استعمال اور اعمال
  • کیا ضرورت ہے؟
    • موکل بنانے کی
    • رجال الغیب کی
    • قطب، ابدال اور کائناتی حاکم کی

سبق (07)

  • جادو
  • سحر، جادو اور عملیات اثر معلوم کرنے کا طریقہ
  • سیاہی بنانے کا طریقہ
  • قلم بنانے کا طریقہ
  • اعمال سعد اور اعمال نحس کے لیے
  • اہم امور پر بیان
    • لباس
    • خوشبو
    • بخور
    • اگربتی

سبق (08)

  • تاثیر عمل
  • ایک عمل اثر نہ کرے تو کیا کریں؟
  • عملیات /روحانیات میں تاثیر پیدا نہ ہونا؟
  • عمل کی طاقت کو بڑھانے کے مختلف طریق

سبق (09)

  • نجوم اورعملیات
  • عملیات، نقوش (تعویذ) وغیرہ تیار کرنے کے اوقات
  • شرف و ہبوط کواکب اور احکام
  • منازل قمر اور احکام
  • خالد روحانی جنتری – ہر عامل اور پیر کا موثر ہتھیار۔
  • شرف، اوج، ہبوط اور حضیض بحوالہ عملیات
  • نظرات کواکب کی عملیات و نقوش کے موثریت اور تنقیدی طریقہ کار
  • سعد و نحس نظرات کا بیان
  • تمام کواکبی نظرات کےاثرات واحکام
  • رجعت واستقامت کواکب اور عملیات
  • ایک نظر میں، خالد روحانی جنتری کی عملیاتی افادیت

سبق (10)

  • اپا ۓئو، صدقات اور اصلاح زائچہ وغیرہ
  • صدقات کواکب
  • امراض و صدقات
  • مالی اور دیگر معاملات اور صدقات
  • جواہرات کا استعمال اور ان کے سحری فوائد
  • عطر و بخور کا استعمال میدان عملیات
  • عطر سے علاج
  • بچہ کا نام رکھنے کا طریق
  • فرد کا برج، ستارہ اور پتھر نکالنے کا طریق

سبق (11)

  • عمل ساعات
  • ساعتوں کی عملیات میں اہمیت
  • ساعتیں کیسے استخراج کریں
  • ساعتوں کی حاکمیت
  • ساعتوں کی ساعت اور نحوست
  • ساعتوں کا استعمال اعمال روحانی کے لیے

سبق (12)

  • استخارہ
  • اسم اعظم
  • روز مرہ پیش آنے والے مسائل کا نوری حل
  • تشخیص جادو
  • خاتمہ سحروجادو،مکمل علاج
  • جادو کا علاج
  • عمل حب وتسخیر
  • تسخیر قلوب
  • تسخیر قلوب کے تین طریقے
  • متفرق اعمال
  • غالب و ˝مغلوب معلوم کریں

سبق (13)

  • زکات
  • زکات ادا کرنے کے متفرق طریقہ کار
  • زکات اصغر
  • زکات اکبر
  • نقوش کی زکات
  • خصوصی وظیفہ

کورس کے دوران اوراختتام پرعملی طورپر چلہ کشی وغیرہ کرنے کےخواہشمند طلبہ کوخاص خاندانی وظائف اور چلہ کروائے جاتےہیں جوطالب علم کی تمام روحانی اورعملیاتی زندگی کےلیے بنیاد کاکام کرتا ہے۔طالب علم اس وظیفہ کےبعد دوسرے عاملوں اور عملیاتی اثرات سےمحفوظ رہتےہیں۔

بعد از کورس راہنمائی
دوران کورس یااختتام پر طلبا کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر دیا جاتا ہے تاکہ کورس سے متعلق کسی بھی معاملہ میں راہنمائی کی ضرورت ہو تو گروپ میں اپنا سوال ارسال کر کے جواب حاصل کر سکیں۔

Monday, May 6, 2019

Rehnuma e Amliyat Monthly Magazine (May, 2019)

Rehnuma e Amliyat Monthly Magazine (May, 2019)




مزید تفصیل کے لیے ہر ماہ شائع ہونے والا ماھنامہ "راہنمائے عملیات" پڑھیں۔ قیمت 65/- روپے (علاوہ ڈاک خرچ)۔ زر سالانہ 1000/- روپے بذریعہ رجسٹر ڈاک۔ زر سالانہ ادا کرنے سے آپ کو گھر بیٹھے ہر ماہ ماھنامہ "راہنمائے عملیات" بذریعہ رجسٹر ڈاک مل جائے گا۔ (ادارہ)
کسی بھی قسم کی معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کریں۔
8442060- 0300
36374864- 042
اوقات کار:۔ صبح 11:00 بجے تا شام 06:00
تعطیل:۔ اتوار
www.khalidrathore.com                                                                                                       
Facebook: Rehnuma-e-amliyat

ایڈریس:۔ خالد اسحاق راٹھور، مکان نمبر 2، گلی نمبر 11، محمد نگر گڑھی شاہو، لاہور۔


Thursday, July 2, 2015

Amliyat o Taweezat

الواح رفع رجعت / نحوست سیارگان
الواح رجعت و نحوست ہیں کیا؟
بعض اوقات پیدائشی زائچہ میں سیارگان کی رجعت اور نحوست فرد پر اس طور اثر انداز ہوتی ہے کہ اس کی تمام صلاحیتیں بے کار ثابت ہوتی ہیں۔ وہ جو بھی کوشش اور محنت کرتا ہے بے مقصد ثابت ہوتی ہے۔ ذیل میں دئیے گئے مختلف مسائل مختلف کواکب کی رجعت یا نحوست سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان تفصیلات کو پڑھنے کے بعد آپ کو خود بھی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کے زائچہ میں موجود کواکب کس طرح آپ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔تکنیکی جواب کے لیے آپ ادارہ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ آپ کے زائچے میں کون سے کواکب رجعت یا نحوست کا شکار ہیں اس سلسلے میں مزید تفصیل زائچہ جات کے عنوان کے تحت دی گئی ہے۔
ذاتی یا کسی خاص امر کے حوالے سے عمل یا لوح تیار کروانے کے لیے بھی رابطہ کر سکتے ہیں

 لوح رفع نحوست شمس
                        شمس جب کسی فرد کے زائچہ پیدائش میں نحوست کا شکار ہو تو ایسے فرد کو معاشرے میں عزت و وقار کی نگاہ سے نہیںدیکھا جاتا۔حکومتی اداروں سے متعلقہ معاملات میں اُس کو پریشانی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ اول تو اُسے اِس قابل نہیں سمجھا جاتاکہ اہم کام اُس کے سپرد کیا جائے اور اگر کہیں وہ اہم جگہ پر ہو تو اُس کو اپنے اختیارات استعمال کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔زندگی کو ایک باوقار انداز میں گزارنے اور معاشرے اور خاندان میں عزت و مرتبے کے حصول کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ شمس نحوست سے پاک ہو۔ سو ادارہ راہنمائے عملیات سے رجوع کر کے لوح رفع نحوست شمس حاصل کریںاور ایک باعزت اور پُروقار زندگی گزاریں۔
لوح رفع نحوست قمر
                        قمر کی نحوست سب سے زیادہ شیر خوار بچے کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔ وہ بچے جوکمزوررہ جاتے ہیں یا وہ جو عمر میں تو بڑے ہو جاتے ہیں مگر بنیادی طور پر مختلف یا کسی ایک عضو کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیںتو ان کے زائچہ پیدائش میں قمر نحوست کا شکار ہوتا ہے۔ایسے تمام افراد جن کو اپنے جذبات پر قابونہیں رہتا اور ان کے ذہن کے اندر خیالات کے مختلف دھارے چلتے رہتے ہیں وہ بھی نحوست قمر کا شکار ہوتے ہیں۔جو لوگ کسی نہ کسی طور پر مائعپانی تیل یا سفری امور سے متعلق کاروبار کر رہے ہیں یا ان شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں جیسے جہاز رانی مشروب سازی ہوٹل وغیرہ تو وہ متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار ہیں تو وہ اپنے زائچہ پیدائش میں موجود قمر کی نحوست کو دور کرنے کے لیے خصوصی لوح رفع نحوست قمر حاصل کریں اور کامیابی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
لوح رفع رجعت/نحوست عطارد
                        عطارد جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں رجعت /نحوست کا شکار ہوتا ہے تو عمر بھر کے لیے عطارد سے متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار رہتا ہے۔ عطارد کی رجعت /نحوست کی وجہ سے فرد کی ذہانت اور عقل و دانش میں کمی اور کمزوری رہ جاتی ہے اور یوںپڑھائی کے میدان میں وہ کامیابیاں حاصل نہیں کر پاتا جو عمومی طور پر حاصل کرنا چاہیے۔ کاروباری حضرات سیلزمین ملازمت پیشہ خواتین و حضرات اور اساتذہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں عطارد کی رجعت/نحوست کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کر پاتے اور مشکلات میں گھرے رہتے ہیں۔  سو ایسے تمام اصحاب و خواتین جو یہ محسوس کریں کہ وہ اوپر بیان کردہ اور متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ ادارہ   راہنمائے عملیات   سے رابطہ کر کے خصوصی لوح رفع رجعت/نحوست عطارد حاصل کریں اور مندرجہ بالا مسائل سے نجات اور متعلقہ شعبوں میں کامیابی و کامرانی کو اپنا مقدر بنائیں۔
لوح رفع رجعت /نحوست زہرہ
                        زہرہ کی رجعت/نحوست فرد کی زندگی میں خوشیوں اور آسانیوں کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ عشق و محبت کے متوالوں کے لیے یا وہ جوڑے جو ازدواجی زندگی کی سچی خوشیوں سے محروم رہتے ہیں درحقیقت کہیں نہ کہیں زہرہ کی رجعت/نحوست ان کو متاثر کررہی ہوتی ہے۔وہ لوگ جو شوبز/میڈیا بیوٹی پارلر  بوتیک اور فیشن کی دنیا سے منسلک ہیں ۔ اگر ان کے زائچہ میں زہرہ رجعت/نحوست سے پاک نہ ہو تو وہ عوامی پذیرائی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ایسے افراد جو آسان ذرائع سے روپیہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں یا وہ جو ریس لاٹری سٹاک مارکیٹ وغیرہ جیسے اُمور سے وابستہ ہیں اور فائدے کی بجائے نقصان اُٹھاتے ہیں تو ان کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ زہرہ ان کے پیدائشی زائچہ میں رجعت /نحوست کا شکار ہے۔سو اپنی زندگی میں خوشیاں اور آسانیاں لانے اور معاملات کار میں روانی کے لیے ادارہ راہنمائے عملیات سے رجوع کریں اور زہرہ کی رجعت /نحوست دور کرنے کے لیے خاص تیار کر دہ لوح رفع رجعت /نحوست زہرہ کو حاصل کریں۔ اس لوح کو حاصل کرکے معاملات زندگی میں آسانیوں کے حصول کو یقینی بنائیں۔
لوح رفع رجعت /نحوست مریخ
                         جب مریخ زائچہ میں رجعت /نحوست کا شکار ہو تو فرد بلاوجہ بات بے بات لڑائی جھگڑا اور دنگافساد پر آمادہ رہتاہے اور یوں کسی نہ کسی مسئلہ میں اُلجھ کر اپنی زندگی کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف لے جاتا ہے۔وہ تمام لوگ جو انجینئرنگ فوج پولیس یا ایسے دیگر اداروں سے منسلک ہیں ۔ مریخ کی رجعت /نحوست سے محفوظ رہنا ہی ان کے لیے بہتر ہے وگرنہ ان کے کام یا متعلقہ شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔وہ افراد جو جسمانی کھیل کھیلنے کے شوقین ہیں یا جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں ان کے لیے بھی مریخ کا رجعت/نحوست سے پاک ہونا نہایت ضروری ہے وگرنہ کامیابی کا حصول ممکن نہ ہو گا۔سو ایسے تمام کام جن میں اوزار آگ ہمت طاقت اور محنت کا عمل دخل ہو تو وہاں مریخ کا نحوست اور رجعت سے پاک ہونا ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔ سو اس حوالے سے ادارے کی تیار کردہ خصوصی لوح رفع رجعت/نحوست مریخ حاصل کریں تاکہ معاملات میں آسودگی پیدا ہو۔
لوح رفع رجعت/نحوست مشتری
                         جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں مشتری رجعت/نحوست کا شکار ہو تو ایسا فرد اپنی زندگی میں رزق کی تنگی اور روزی میں برکت نہ ہونے کی شکایت کرتاہوا پایا جاتا ہے۔ عالم دینمذہب اور انصاف سے متعلقہ معاملات کو ڈیل کرنے والوںکو بھی وہ مقام اورعزت حاصل نہیں ہوتی جو کہ ہونی چاہیے۔ایسے تمام افراد جو اولاد نرینہ کے خواہشمند ہیں مگر لاکھ کوششوں اور منتوں کے باوجود ان کو من کی مراد نہیں ملتی تو یہ بات یقینی ہے کہ ان کے پیدائشی زائچہ میں مشتری رجعت/نحوست کا شکار ہے۔سو اوپر بیان کردہ اور متعلقہ معاملات میں مسائل کے حل کے لےے ادارہ  راہنمائے عملیات   سے رجوع کریں اور لوح رفع رجعت/نحوست مشتری بنوائیں۔
لوح رفع رجعت/نحوست زحل
                        ایسے تمام افراد جن کی زندگی میں تاخیر التواءاور رکاوٹیں ایک لازمی امر ہے تو وہ یہ بات جان لیں کہ ان کے پیدائشی زائچہ میں زحل کا حالت رجعت/نحوست میں ہونا بھی اسی طرح لازم ہے ۔ غربت اور تنگ دستی کے شکار لوگ بھی رجعت/نحوست زحل کے تحت آتے ہیں۔وہ تمام افراد جو کسی نہ کسی طرح زمین کی خرید و فروخت یا ایسا کوئی بھی شعبہ جو زمین سے منسلک ہو میں ہیں اور ان کو اپنے شعبہ میں خاطر خواہ کامیابی کی بجائے خاطر خواہ نقصان ہوتو ان کو بھی اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ زحل ان کے زائچہ پیدائش میں حالت رجعت /نحوست میں ہے۔خاص طور پر ان افراد کو خصوصی طور پر لوح رجعت/نحوست زحل کی ضرورت ہے جن کی زندگی میں ٹھہرائو کی کمی ہو اور اہم معاملات مستقل بنیادوں پر حل نہ ہوتے ہوں۔ سو آج ہی ادارہ سے رابطہ کر کے لوح رفع رجعت/نحوست زحل بنوائیں اور زندگی کے امتحانوں کو ثابت قدمی سے پار کرتے جائیں۔
لوح رفع نحوست راس)راہو(
                        راس)راہوجب کسی کے پیدائشی زائچہ میں نحوست کا شکار ہوتا ہے تو انسان کو زندگی میں پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُس کی خواہشیں حسرتیں بن کر رہ جاتی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ راس)راہوکا نحوست کا شکار ہونا انسان کو غربتافلاسبھوک اور انجانے مسائل کا شکار کر دیتا ہے۔لہذا ایسے لوگ جو اپنے آپ کو اوپر بیان کردہ حالات کا شکار سمجھیں تو وہ فی الفور رفع نحوست راس)راہوبنوائیں تاکہ زندگی کی گاڑی آسانی سے چل سکے۔
لوح رفع نحوست ذنب)کیتو(
                        ذنب)کیتوجب کسی کے زائچہ پیدائش میں نحس ہو تومتعلقہ معاملات میں ایک ایسی نحوست آجاتی ہے جو لڑائی جھگڑانقصانحادثہپریشانی جان لیوا مرض غرضیکہ گھٹیا قسم کے حالات سے انسان کو دوچار کر دیتی ہے۔ گھٹیا اور چھوٹے قسم کے لوگوںسے واسطہ پڑتا ہے اور انسان کو ان کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے۔لہذا ایسے لوگ جو اپنے آپ کو اوپر بیان کردہ حالات کا شکار محسوس کریں تو وہ سمجھ لیں اُن کو لوح رفع نحوست ذنب)کیتوکی ضرورت ہے۔اس خصوصی لوح کا حصول اُن کو مسائل سے چھٹکارہ دلائے گا۔
لوح رفع رجعت/نحوست یورانس
                        یورانس جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں رجعتنحوست کا شکار ہوتا ہے تو وہ انسان ناگہانی آفات اور مصیبتوں کے گھیرے میں رہتا ہے۔ کسی نہ کسی انداز میں جدید آلات کے استعمال میں نقصان ہوتا رہتا ہے۔ اِس کے علاوہ زندگی میں تعمیری رجحانات کم اور تخریبی رجحانات ذیادہ ہوتے ہیں۔ لہذا اپنے آپ کو رجعت/نحوست یورانس سے محفوظ رکھنے کے لیے اور متعلقہ معاملات میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے ادارہ ہذا سے لوح رفع رجعت/نحوست یورانس بنوائیں۔
لوح رفع رجعت/نحوست نیپچون
                        نیپچون جب کسی کے زائچہ پیدائش میں رجعت/نحوست کا شکار ہوتا ہے تو فرد حقیقی دنیا میں کم اور خیالی دنیا میں ذیادہ وقت گزارتا ہے۔اےسے لوگ اپنے آپ کو نشہ اور دیگر ایسی بُری عادتوں کا شکار کر لےتے ہیںاور اِن کے اہل خانہ اِن کی وجہ سے تکلیف اور مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تخلیقی کام کرنے والوںکو بھی نیپچون کی رجعت/نحوست مسائل کا شکار کرتی ہے۔لہذا ایسے تمام لوگ جو ا و پر بیان کردہ معاملات کے حوالے سے مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہوں تو اُن کو لوح رفع رجعت/نحوست نیپچون بنوا کر معاملات میں بہتری کو لانا چاہیے۔
لوح رفع رجعت/نحوست پلوٹو
                        پلوٹو جب کسی کے زائچہ پیدائش میں رجعت/نحوست کا شکار ہوتا ہے تو انسان کی زندگی میں کچھ ایسی باتیں در آتی ہیں جن  کے تحت وہ ایسی شدت پسندی کا شکار ہو جاتا ہے کہ جو صرف اور صرف اُس کو مایوسی اور ناکامی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔پلوٹو کی رجعت/نحوست ایک منفی قسم کا انقلابی رویہ انسان کے اندر پیدا کر دیتی ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے لیے مسائل خود مو ل لے لیتا ہے۔لہذا ایسے تمام لوگ جو ایسے مسائل کا شکار ہوں اُن کو معاملات میں بہتری کے لیے لوح رفع رجعت /نحوست پلوٹو بنوانا چاہیے۔

Wednesday, May 6, 2015

Majmo-a-amal mujarba surah fateha sharif

مجموعہ اعمال مجربہ سورہ فاتحہ شریف) باموکل معہ زکوۃ)
اعمال محبت عداوت، ترقی عزہ و جان۔ کشائش رزق۔ دولت فتحیابی۔ مفدمہ و تسخیر حاجات و مشکلات ، موکل نکالنا۔ مختلف سورتوں سے پریشانیوں کا حل۔ ان سب کا کتاب میں مکمل بیان ہے۔ فوٹو کاپی میں دستیاب ہے
Price: 220
Postal Charges=100
Total: 320
رابطہ و ترسیل زر: خالد اسحاق راٹھور‘ راٹھور مینشن‘مکان نمبر2‘گلی نمبر11‘ محمد نگر‘گڑھی شاہو‘ لاہور‘ پاکستان۔
دفتری اوقات: دوپہر 11:00تا شام 6:00 0تک
فون نمبر: 042-36293245 042-36374864
تعطیل اتوار و دیگرحکومتی اعلانات کے مطابق
آئن لائن اکاونٹ A/C # 05570017139203,
Khalid Ishaq Rathore, Habib Bank Limited,Allama Iqbal Road,Lahore, Pakistan.
www.khalidrathore.com website:
kirathor@yahoo.com email:



Friday, April 10, 2015

Ganjena e Amliyat

 نام کتاب : گنجینہ عملیات
یہ ایک قدیم کتاب ہے جو خزنیۃ العملیات موسومہ بہ کتاب التعویذات یعنی گنجینہ عملیات کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ کتاب صرف فوٹوکاپی کی شکل میں دستیاب ہے۔ اصل کتاب ناپید ہے نوادرات میں شامل ہے۔
یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ اس اہم موضوعات میں موکل، فرشتے، وظائف،نقوش، تعویذ محبت و عدادت، زبان بندی،خواب بندی،شفابیماری اور دیگر متعدد معاملات زیر بحث آئے ہیں۔اس میں صفحات کی تعداد کم و پیش 97ہے۔
Rs: 220/-
Postal Charges = 100/-
Total: 320/-
place your order +923464387683