Wednesday, March 7, 2018

برج حمل (خواتین اور ازدواجی زندگی

حمل پہلابُر ج ہے ۔ اس کا حکم سیارہ مریخ ہے ۔ جو قوت توانائی اورعمل کی علامت ہے ۔اس بر ج کا نشان مینڈ ھا ہے ۔ 
        حمل لو گو ں میں پھرتی اورقو ت عمل کوٹ کو ٹ کر بھری ہوتی ہے۔ یہ حقیقت پسند ہوتے ہیں ، اور اپنے حالات کے مطا بق زندگی بسر کرنے کاڈھنگ جانتے ہیں ۔ یہ لکیر کے فقیر نہیں ہوتے ۔ بلکہ روز مرہ معلاملات اور کا رو بار میں نئی راہیں تلا ش کرتے ۔ 
ہر جگہ نما یا ں اور اول نظر آ نے کی کو شش کرتے ہیں۔ مقصد کے حصول کے لیے پور ی لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں ۔ مگر کا میا بی کے لیے طویل انتظار ان کے بس کی بات نہیں ۔ 
اس برج کے زیر اثر پید ا ہونے والے افراد مثبت اور منفی دونو ں خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ مثبت ذہن والے افراد کو اگر کسی کام میں دشواریاں پیش آئیں تو گھبراتے نہیں ، بلکہ اُن پر قابو پانے کا کوئی نیا طر یقہ سوچتے ہیں ۔ لیکن اگر ایسا منفی ذہن والے افراد کیساتھ ہو ۔ تو وہ اس کام کو بغیر کسی افسو س کے چھوڑدیتے ہیں ۔ 
مثبت اور منفی دونو ں میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ اپنی تعریف کو پسند کرتے ہیں ۔ اس لیے ان میں بعض انتہا کے خوشامد پسندبن جاتے ہیں نکتہ چینی پسند نہیں کر تے ۔ 
مثبت ذہن والے حمل افراد پر نکتہ چینی کی جائے تو وہ وقتی طورپربرہم ہوجاتے ہیں ۔ لیکن ان کے دل میں نکتہ چینی کرنے والے سے کوئی کدورت نہیں رہتی ۔ اس کے بر عکس منفی ذہن والے ایسی باتوں کو طویل عرصہ تک یاد رکھتے ہیں اور مختلف مو ا قع پر نکتہ چینی کرنے والے کی مخالفت کرتے ہیں ۔ او ربعض تو ہمیشہ کے لیے اُس کے مخالف ہوجاتے ہیں ۔ 
حمل افراد کے دل میں ہمیشہ یہ خواہش مو جزن رہتی ہے کہ وہ جہا ں بھی کام کریں اعلیٰ مرتبہ حاصل ہو ۔ یہ کسی کے ما تحت رہنا پسند نہیں کرتے ۔ لیکن جوکام ہاتھ میںلے لیں ۔ اسے خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچا تے ہیں۔ 
حمل افراد کا مو افق عد د 9ہے ۔سرخ اور قرمزی رنگ اُن کے لیے سو دمند ہے ۔ جب کہ مو افق پتھرہیرا اور یا قوت ہیں۔ 
دوسرے بر حو ں کے افراد میںسے اُن کے تعلقات بر ج اسد اور قو س کے ساتھ بہت اچھے -بر ج ثو ر ، جو زا ، دلواور حو ت کے ساتھ اچھے ۔ برج سر طان ، میزان اور جدی کیساتھ غیر یقینی اور بر ج عقرب اور سنبلہ کے ساتھ غیرجانبدار نہ رہتے ہیں ۔ اس بر ج کی اہم شخصیات میں ہینز کر سچین اینڈ رسن ، بسمارک ، انیتا بر انت ، مارلن برانڈو ، گر یگری پیک ، عمر شریف ، چارلی چپلن ، جولی کرسٹی جو ن کر افورٖڈ، ولیم ہولڈن ، الفریڈای نیومن ، انتھونی پرکنس ، تھا مس اسی ڈیوی ، جیر ی برائون ، سیٹو میکو ئن ،اور تھا مس جیفر سن وغیرہ شامل ہیں ۔ 
حمل خواتین 
حمل خواتین کھلے دل و دماغ کی مالک اور رومان پسند ہوتی ہیں۔ زندگی کو بھر پور طریقے سے بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں ۔ ذہین اور محنتی ہوتی ہیں جدو جہد اور کوشش میں لطف محسو س کرتی ہیں ۔ 
محبت ، حمل لڑکی کے لیے میدان جنگ کی طر ح ہوتی ہے ۔ جس میں وہ مقابل کو چت کرنے کیلئے بے قراررہتی ہے ۔ حمل لڑکی جس سے محبت کرتی ہے ضروری نہیں کہ اس کے ساتھ شادی بھی کر ے ۔ لیکن یہ ہے کہ شادی چاہے کسی اور سے کرے یا چاہے ایک بار کرے یا زائد بار مگر محبت صرف ایک ہی بار کرتی ہے ۔ وہ محبت اورازدواجی تعلقات کو الگ الگ خانوں میں رکھتی ہے ۔ 
آئیڈ یل پر ست ہونے کے باعث حمل عورت کو بعض اوقات ذہنی صدمہ بھی اُٹھانا پڑتا ہے ۔ 
اگر آپ کسی حمل لڑکی کے دام اُلفت میں جکڑے ہوئے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر وہ کسی معاملے میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی تو آپ طیش میں نہ آئیں ، بلکہ پر سکون رہیں ۔ یہ حمل لڑکی کی فطر ت ہے کہ وہ بسااوقات اپنے مقابل سے خواہ مخواہ ، اختلاف کرکے اسے مشتعل کرنا چاہتی ہے ۔ ایسا کرنے سے اُسے عجیب سا احساس فرحت میسر آتا ہے۔
حمل خواتین سے صرف ایسے مردوں کے تعلقات خوشگوار اور دیر پارہ سکتے ہیں ۔ جوذہین ، پر اعتماد ، حوصلہ منداور قوت HE MANکا سا امیج رکھتے ہوں جو ان کی کمزوریوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہو ں۔ 
ایسے مر د جنہیں اپنی ذہانت اور قوت پر کسی قسم کا شک ہو ، اور جو جذباتی مسائل سے نمٹنے کی اہلیت خود میں نہ پاتے ہوںوہ حمل عورت کی طرف بڑھنے سے باز رہیں تو یہ اُن کے لیے بہتر ہے ۔ 
حمل لڑکی مشکل کام کرنا پسند کرتی ہے ۔ ایسا کام کرتے ہوئے اُسے جو جدو جہد اور کو شش کرنا پڑتی ہے ۔ اس میں اُسے بہت لطف آتا ہے ۔ اتنا لطف اُسے اس کام میں کا میابی حاصل کرکے بھی حاصل نہیں ہوتا ۔ یعنی اُسے آزمائش اور امتحان سے تو دلچسپی ہے مگر نتیجے سے نہیں ۔ 
بچپن میں حمل عورت کی زند گی پر مر د کی ذات زیادہ اثرانداز ہوتی ہے اُسے بچپن میں عموماً ایسا ماحول میسر آتا ہے جہاں مر د کا کردار بے حد اہم ہوتا ہے ۔ وہ اپنی ماں کی نسبت اپنے باپ کے زیادہ قر یب ہوتی ہے ۔ اس میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ لڑکی کی بجائے لڑکا ہوتی ۔ چنا نچہ وہ لڑکو ں کے سے مشاغل اپنا لیتی ہے ۔ اسے ساری زندگی پو شیدہ طور پر افسو س رہتاہے کہ وہ مر دکیو ں نہ پیدا ہوئی ۔ 
بچپن میں وہ عورتوں کی محفلوں میں شرکت سے گھبراتی ہے ۔ پھر جب اس کا جسم نئے پیچ وخم اختیار کرتاہے اور وہ شبا ب کی دہلیز پر آکھڑی ہوتی ہے تو اس دور میں وہ سنجید ہ اور بردبار نظر آنے کی کو شش کرتی ہے ۔ 
حمل لڑکیوں میں اکثر یت اُن کی ہوتی ہے جو اس دورمیں جنسی طور پر پر کشش نظر آنے کی خواہش مند نہیں ہو تیں ، بلکہ وہ تعلیم میں خاص دلچسپی لینے لگتی ہیں ، اور سنجیدہ و ذہین شخصیت نظر آنا چاہتی ہیں ۔ یہ عموما ً 30برس کی عمر کے بعدہی شادی کی طرف مائل ہوتی ہیں ۔ 
جنسی زندگی میںحمل عورت اپنے ساتھی کی ہر خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ بھی چاہتی ہے ۔ کہ اس کا لائف پارٹنر اس کی جذباتی خواہشات کا احترام کرے ۔ جنسی طور پر حمل عورت مطمئن رہے تو وہ خود کو ذہنی ، جسمانی اور روحانی طور پر توانا محسو س کرتی ہے اور اگر صورت حال اس کے برعکس ہوتو وہ بدمزاج اور چڑچڑی ہوجاتی ہے ۔ زندگی کے دوسرے امورکے علاوہ جنس میں بھی یکسا نیت پسند نہیں کرتی ۔ 
کون کیسا رہے گا ؟ 
بر ج حمل کی عورتوں کے لیے کس بر ج کے مر د بہترین جیون ساتھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔ اس بارے میں نامو ر منجمو ن کی آر اء کے مطا بق مختصر جائزہ پیش خدمت ہے ۔ برج حمل ، ثور،عقرب ، جوزا، سرطان، دلواور سنبلہ مر دکے ساتھ حمل عورت کی ازدواجی زندگی عموماً کامیاب ثابت نہیں ہوتی ۔ کیونکہ اُن کی عادات واطوار آپس میں ٹکراتے ہیں ۔ جنسی طور پر بھی یہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں ۔ 
حمل عورت اور اسد مر د
یہ پارٹنر شپ دو طرفہ کو ششوں سے بہترین ثابت ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ دونوں میں ایک جیسی صلاحیتیں اور عادات پائی جاتی ہیں۔ دونو ں میں ترقی کرنے کی خواہش ہوتی ہے ۔ازدواجی زندگی میں اسد مرد اپنی تعریف سُننے کا خواہش مند ہو تا ہے اس کی بھر پور تعریف کی جائے تو خوش رہتا ہے ۔
حمل عورت اور عقرب مر د
ان کی ازدواجی زندگی نہایت کامیاب بھی ہوسکتی ہے اور بے حد ناکام بھی ۔ حمل اور عقرب دونو ں تیز مز اج کے مالک ہوتے ہیں ۔ اپنی بات پراڑجانا اُن کی عادت ہوتی ہے ۔ 
عقرب مر دوفاداری میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔ لیکن وہ حمل عورت پر فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اور حمل عورت اس سے بچے گی ، عقرب مر د گھر کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ جبکہ حمل عورت اتنی اہمیت نہیں دیتی اگر دونوں اپنی کو شش کریں تویہ ر فاقت کامیا ب ثابت ہوسکتی ہے ۔ 
حمل عورت اور قو س مر د 
یہ ایک اچھاجو ڑ اہوتا ہے ۔ قوس مر د آزادی پسند ہوتاہے ۔ اور حمل عورت بھی اس نظریے کی حامی ہوتی ہے ۔ قوس مرد میں رواداری اور برداشت کا مادہ بھی ہوتاہے اور حمل عورت کے لیے یہ دونو ںباتیں ضروری ہیں حمل عور ت تبدیلی اور سنسنی کی خواہاں ہوتی ہے اور قو س مر د بھی یہی چاہتا ہے ۔
قو س مر دایک اچھاشو ہر ہوتا ہے ۔ لیکن فطری طور پر یہ وفادار مر د نہیں ہوتا ، اور اکثر محبت کے کئی معاملات میں ملوث رہتاہے ۔ جنسی طور پر قوس مر د عورت کو کبھی مایو س نہیں کر تا ۔ 
حمل عورت اور میز ان مرد
کسی میزان مر د سے شادی کرنے سے قبل حمل عورت کو چاہیے کہ وہ پل بھر میںمشتعل ہوجانے والی عادت پر قابو پالے۔ یہ رفاقت حمل عورت کی کو ششوں سے ہی کامیاب ہوسکتی ہے ۔ 
میزان مر د کو اپنی مر ضی کے مطا بق ڈھا لنا آسان نہیں ہوتا ۔ حمل عورت کو چاہیے کہ وہ مر د کی خامیا ں اُسے بتانے سے گریز کرے ۔ میزان مر د مقناطیسی شخصیت کامالک ، خوش مزاج اور اختلافات سے گر یز کرنے والاہوتا ہے ۔ کمزوروں کی حمایت میں بولنا اس کی فطر ت میں شامل ہے اور حمل عورت یہ بات وقت کی بربادی کے مترادف سمجھتی ہے وہ صبرو تحمل سے کام لے کرہی اس پارٹنر شپ کو کامیا ب بن سکتی ہے ۔ 
حمل عورت اور حوت مر د 
یہ دونوں اچھے رفیق ثابت ہوسکتے ہیں ۔ بشر طیکہ دونو ں اپنی مثبت خصوصیات کو بر وئے کار لائیں ۔ حو ت مر د ، حمل عو ر ت کو زیادہ تر فیصلو ں کا اختیار دے دیتا ہے ۔ لیکن حمل عور ت کو بھی چاہیے کہ وہ زندگی کو حوت مر دکی عینک سے دیکھے ۔ 

No comments:

Post a Comment