۲۱ مئی تا ۲۱ جون کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج
جوزا تیسرا برج ہے۔ اس کا حکمران سیارہ عطارد ہے جو تیز رفتاری کے ساتھ فہم و فراست کی علامت ہے اور جو اپنے معمول میں زندہ دلی اور فاضل ذہنی قوت پیدا کرتا ہے۔ نشان جڑواں بچے ہیں اور عنصر ہوا ہے۔
اُن کی شخصیت کی خاص بات اُن کی زندہ دلی ہے نئی دل چسپیوں کی تلاش میں رہتے ہیں اُن کے ذہن میں نت نئے خیالات پیدا ہوتے رہتے ہیں اور نئے کام شروع کر کے پایہ تکمیل پہنچائے بغیر ہی دوسرے کام کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔
یہ انتہائی متلون مزاج ہوتے ہیں۔ ان کا موڈ بدلتے دیر نہیں لگتی بہت جلد مشتعل ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ کیفیت چند لمحوں کے لیے ہی ہوتی ہے۔ اگر یہ اپنی ذات کو اہمیت دیں تو خود غرض بھی ہو سکتے ہیں۔
سفر کے شوقین ہوتے ہیں اُن کا عنصر چونکہ ہوا ہے اسے لیے ہوا کی طرح ان کو کسی ایک جگہ پابند کرنا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔
یہ نت نئے تجربے کرتے ہیں مگر ان میں ایک خامی ہوتی ہے کہ یہ کسی دوسرے کا مشورہ قبول نہیں کرتے چاہے مشورہ صحیح اور نیک نیتی پر مبنی ہو بحث میں ان سے جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
جو زابچے چاک و چوبند اور سیمابی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ذہانت ان میں خوب ہوتی ہے اور یہ والدین سے نئے نئے سوال پوچھ کر انہیں پریشان کر دیتے ہیں۔ یہ جو کام شروع کریں۔ عموماً اسے اُدھور چھوڑ دیتے ہیں۔ مثلاً کھیل کو درمیان سے چھوڑ کر آجاتے ہیں۔
نو جوانی کے دور میں جوزا مضطرب طبیعت رکھتے ہیں۔ طالب علمی کے دور میں وہ ایک مضمون لینے کے بعد جلد ہی اس سے بیزار ہو کر دوسرا مضمون لے لیتے ہیں۔ تجسس اور تبدیلی کی خواہش کے تحت وہ بار بار شعبے تبدیل کرتے ہیں۔
جوزا افراد کفایت شعار ہوتے ہیں اُن کے مزاج کے مطابق کام ملے تو اس میں کامیاب رہتے ہیں۔ ہر ماحول میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے دوست بنا کر خوش ہوتے ہیں۔ حقیقت پسند ہوتے ہیں وقتی طور پر مشتعل تو ہو جاتے ہیں۔ مگر کینہ پرور نہیں ہوتے اور نہ ہی بلند آواز سے چیخ چیخ کر خود کو دوسروں سے برتر منوانے کی خواہش مند ہوتے ہیں۔
کسی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہیں تو اُن پر ایسی مایوسی اور بیزاری سوار ہو جاتی ہے جس کا علاج اُن کے پاس نہیں ہوتا۔ ان مواقع پر جوزا خود کو بہت تنہا سمجھتے ہیں، اور طرح طرح سے غصے کا اظہار کرتے ہیں مگر مایوسی کا یہ دور زیادہ دیر تک نہیں رہتا۔
جوزا مرد محبت میں سنجید نہیں ہوتا۔ وہ فلرٹ کرتا ہے اور ہر دوسرے ہفتے نئی لڑکی سے رومانس شروع کر دیتا ہے۔ محبت میں شاذو نادر ہی سنجیدگی اختیار کرتا ہے۔ کیونکہ کسی ایک لڑکی میں اُس کی دلچسپی زیادہ دن برقرار نہیں رہ سکتی ۔
جوزا افراد کا موافق عدد ۵ ہے۔ پیلا اورنج رنگ اُن کے لیے اچھا ہے۔ جب کہ ہیرا، یاقوت اور موتی پہننا اُن کے لیے مفید ہے۔ دوسرے برجوں کے افراد میں سے اُن کے تعلقات حمل، میزان، اسد اور دلوکے ساتھ اچھے رہتے ہیں۔ اُن کے ساتھ لین دین، اور میل جول میں لڑائی جھگڑے کا امکان نہیں قوس، سنبلہ اور حوت کے ساتھ تعلقات غیر یقینی ہوتے ہیں۔ اُن کے ساتھ مفاہمت اور اشتراک میں دشواری پیش آسکتی ہے سرطان، ثور، عقرب جیسے لوگوں کے ساتھ تو محتاط رویہ اختیار کرنا بہتر ہو گا۔
اس برج کی اہم شخصیات میں چند یہ ہیں۔ ملکہ وکٹوریہ، ہزی کنجر (سابق وزیر خارجہ امریکہ) آئن فلمینگ (نامور نادل نگار، جیمز بانڈ کا خالق) آرتھ کینن ڈائل (ناول نگار، شرلاگ ہومز کا خالق) پرنس فلپ (دیوک آف ایڈنبرا) ٹونی کرنس (نامور ادا کار)
جوزا خواتین
محبت میں جوزا مردوں کی طرح جوزا خواتین بھی ہرجائی ہوتی ہیں۔ دوستی کے معاملے میں یہ خود غرض ہوتی ہیں۔ دوسروں سے تو محبت اور خلوص چاہتی ہیں۔ مگر خود اُن کا رویہ اُس کے اُلٹ ہوتا ہے۔ جوزا عورت کی باتوں میں چاشنی ہے جو جنس مخالف کے لیے باعثِ کشش بنتی ہے۔ یہ بہت باتونی ہوتی ہے، بات سے بات نکالنے کا فن جانتی ہے۔
جوزا عورت طنزو مزاح پسند کرتی ہے۔ ہر دلعزیز اور ہنس مکھ ہوتی ہے لیکن اس سے ضرورت سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس کا موڈ بدلتے دیر نہیں لگتی۔
دراصل اُسے خود ہی یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ اگلے لمحے کیا کہنے والی ہے۔ سیماب فطرت ہوتی ہے۔ ان کے موڈ کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ اس کا انداز فکر لمحہ بھر میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
جوزا عورتیں عموماً کم عمری میں شادی نہیں کرتیں امام جوانی وہ گھومتے پھرتے گزارتی ہیں، اور خوب عشق جھاڑتی ہیں لیکن صحیح جوڑ ملنے کی صورت میں جوزاعورت وفا دار ثابت ہو سکتی ہے، اور ایسے مرد پر اپنا سب کچھ قربان کر سکتی ہے۔
ان کی سیمابی فطرت انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتی۔ ملازمت اور دوستی کپڑوں کی طرح بدلتی ہیں۔
نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں فرحت محسوس کرتی ہیں اگر کوئی شوخ جوزا لڑکی اچانک خاتون خانہ، پھر ملازمت پیشہ اور پھر کچھ مدت بعد سماجی لیڈر بنی نظر آئے تو حیرت کا اظہار مت کریں۔
جوزا عورت کو بس کسی بات پر بحث یا تنقید کا موقع ملنا چاہیے بولتی چلی جاتی ہے۔ حتی کہ اصل موضوع بھول جاتی ہے اور اُسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ گفتگو کس معاملے پر اور کیوں شروع ہوئی تھی۔
جوزا عورتیں آزادی پسند ہوتی ہیں۔ وہ کسی کو اپنے خیالات خود پر ٹھونسنے کی اجازت نہیں دیتی۔
کون کیسا رہے گا؟
اس برج کی خوتین کی ازواجی زندگی کس بُرج کے افراد کے ساتھ خوشگوار گزرتی ہے۔ اس بارے میں مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔
جوزا عورت اور جوزا مرد
یہ پارٹنر شب عموماً اچھی رہتی ہے۔ جوزی مرد، جوزی عورت کے آئیڈئل کے مطابق ہوتا ہے۔ دونوں ہم خیال ہوتے ہیں۔ اگر ان میں جھگڑا ہو بھی تو دیر پا نہیں ہوتا اور یہ دل میں کدورت رکھنے کے قائل نہیں ہوتے لیکن اگر ان میں اختلاف بڑھ جائے تو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جنسی زندگی میں بھی دونوں کا رویہ ایک سا ہوتا ہے۔
جوزا عورت اور میزان مرد
یہ ایک اچھا جوڑا ہے۔ ان کی رفاقت انتہائی کامیاب ہو سکتی ہے بہت سے معاملات میں دونوں ایک طرح سے ہی سوچتے ہیں۔ میزان مرد اپنے لائف پارٹنر کو مساوی حقوق دیتا ہے اور یہ بات جوزا عورت کو متاثر کر لیتی ہے۔ حسد اور تنقید میزان مرد کو پسند نہیں۔ سماجی اور انفرادی زندگی میں مسلسل تبدیلی کے خواں ہوتے ہیں۔
میزان مرد کی رومان پسندی اور بے فکری جوزا عورت کو پسند آتی ہے۔ جنسی زندگی میں میزان مرد محبت میں بہت ماہر ہوتا ہے اور بہت بھر پور ہوتا ہے۔
جوزا عورت اور دلو مرد
یہ رفاقت عموماً اچھی رہتی ہے۔ دلو مرد ذہین ہوتے ہیں اور جوزا عورت بھی ذہین، سیماب فطرت اور ترقی پسند ہوتی ہے دلو مرد اُس کے ہر کام میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے، اور توقع رکھتا ہے کہ وہ ہر وقت اس کی بات توجہ سے سنے گی۔
جوزا عورت اور ثور مرد
اس رفاقت کی کامیابی کے امکان کچھ زیادہ نہیں ہوتے۔ ثور مرد فراخ دل اور روایت پسند ہوتا ہے۔ اور جوزا عورت کی لمحہ بھر میں بدلتی فطرت کو کبھی سمجھ نہیں پاتا۔
جوزا عورت سیمابی فطرت کی مالک ہوتی ہے۔ اور ثور مرد کے اٹل فیصلوں کو پسند نہیں کرتی اور گھریلو معاملات کی نسبت سیر سپاٹے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے۔ خصوصیات کے اعتبار سے دونوں متضاد ہوتے ہیں۔
جوزا عورت اور سنبلہ مرد
یہ رشتہ زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رہتا سنبلہ مرد کے لیے جوزا عورت کی متلون مزاجی ایک ایسا مسئلہ ثابت ہوتی ہے جسے وہ عقل کی بنیاد پر حل کرنے سے قاصر ہے، وہ دولت کو محتاط طریقے سے خرچ کرتا ہے۔ جب کہ جوزا عورت خاصی فضول خرچ ہوتی ہے۔ سنبلہ مرد کی تنقید اور اصلاح پر مبنی گفتگو اُسے بالکل پسند نہیں ہوتی۔
دوسرے برجوں کے افراد کے ساتھ
برج حمل، اسد، حوت اور جدی کے ساتھ پارٹنرشپ کامیاب بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو ایثار سے کام لینا ہو گا اور اس رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنا ہو گی۔ سرطان کے ساتھ جوزا عورت کی دوستی تو اچھی ہو سکتی ہے لیکن شادی سے احتراز کرنا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment