۲۰ اپریل تا ۲۱ مئی کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج
ثور دوسرا برج ہے۔ اس کا حاکم سیارہ زہرہ (Venus) ہے جو حسن و محبت کی علامت ہے۔ اس برج کا نشان بیل اور عنصر مٹی ہے۔
اس برج کے افراد مضبوط عزم و ارادے کے مالک ہوتے ہیں انہیں دھونس سے یا زبردستی دبایا نہیں جا سکتا۔ انہیں کوئی کام کرنے پر آمادہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن مجبور نہیں۔ ایسی کوشش کی جائے تو ان کی مزاحمت بڑی شدید ہوتی ہے۔
ثور افراد اپنی زندگی کا سفر انتہائی غربت کے عالم میں کریں تو بھی اپنی مستقل مزاجی اور خوب سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی عادت کی بدولت بالآخر کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ رسک لینے کے عادی نہیں ہوتے اس لیے شاہرائہ ترقی پر اُن کی رفتار خاصی سُست ہوتی ہے۔ لیکن اس سُست رفتاری میں کامیابی کا یقین شامل ہوتا ہے۔
نئے لوگوں سے تعلقات بڑھانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ کوئی ا ن پر نظریات ٹھونسے یا ہر کام میں اپنے ہمنوا بنانا چاہیے یہ بات ثور افراد کو سخت ناپسند ہوتی ہے۔
دولت حاصل کرنے کا شوق ان کے دل میں ضرور ہوتا ہے مالی امور میں یہ محتاط رویہ اپنائے رکھتے ہیں۔ لیکن انہیں کنجوس نہیں کہا جاتا ۔ ناگہانی مشکلات کے لیے یہ کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے ہیں۔ مقروض ہونے سے یہ بہت خوفزدہ ہوتے ہیں۔
اچھی قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں۔ کوئی قدم اٹھانے میں ان کی احتیاط پسندی کا یہ عالم ہے کہ بعض اوقات غور و فکر میں اتنا وقت لگا دیتے ہیں کہ دوسرے انہیں قوتِ فیصلہ سے عاری سمجھنے لگتے ہیں۔ مگر جب یہ کوئی فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر عمل درآمد سے روکنا یا اسے تبدیل کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
خوبصورت گھروں میں شہزادوں کی طرح رہنااُن کی خواہشات میں شامل ہوتا ہے۔ اور ان خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ کسی غیبی امداد کے منتظر نہیں رہتے۔ بلکہ محنت پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے لیے طویل عرصہ تک انتظار کر سکتے ہیں۔ دوستوں کے معاملہ میں یہ خلوص اور وفادار ہوتے ہیں۔
ثور بچے تنہائی پسند ہوتے ہیں اور دوسرے بچوں میں جلدی سے گھل مل نہیں جاتے۔ فٹ بال اُن کا پسندیدہ کھیل ہوتا ہے، اور یہ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں۔
ثور مرد پہلی ہی نظر میں کسی پر نہیں مرمٹتا اور نہ ہی کسی سے فلرٹ کرتا ہے۔ وہ جس سے محبت کرتا ہے اسے اپنا جیون ساتھی بنانے کی کوشش کرتا ہے اس کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔
مٹی برج ثور کا بنیادی عنصر ہے۔ ثور افراد مادی دنیا سے ہمیشہ رابطہ رکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر روایت پرست ہوتے ہیں۔ جس جگہ پیدا ہوتے ہوں۔ اُس جگہ کو کبھی نہیں بھولتے۔ پرانے رسم و رواج کو اپنائے رکھتے ہیں اور آزمائے ہوئے راستے پر چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ثور افراد کا موافق عدد 6 ہے نیلے رنگ کے تمام شیڈ اور گلابی رنگ ان کے لیے مبارک پتھر زمرد ہے۔
دوسرے برجوں کے افراد میں سے اُن کے تعلقات سنبلہ اور جدی کے ساتھ بہت اچھے، حمل، جوزا، سرطان اور حوت کے ساتھ اچھے، اسد، عقرب اور دلو کے ساتھ غیر یقینی اور میزان و قوس کے ساتھ غیر جانبدارانہ رہتے ہیں۔
اس برج کی اہم شخصیات میں سے چند یہ ہیں بلکہ الزیتھ دوم، نکولائی لینن (انقلاب روس کا بانی) سگمنڈ فرائیڈ (نامور ماہر نفسیات) ولیم شکپیئر (دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ نگار) اڈولف ہٹلر (جرمنی کا مطلق العنان حکمران) گولڈا میئر (سابق وزیر اعظم اسرائیل) ہیری ایس ٹرومین (امریکہ کا سابق صدر) کارل مارکس انتھونی کومین، نہری فوئڈا، گیری کوپر (نامور اداکار) اور ہوہنہ وغیرہ ہیں۔
ثور خواتین
لنڈا گڈمین لکھتی ہیں۔
ثور عورت حسین اور پرکشش ہوتی ہے برج ثور کا حاکم سیارہ وینس (زہرہ) ہے جسے حُسن اور محبت کا سیارہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ثور عورت میں یہ خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہوتی ہیں۔ اس کی شخصیت کسی بھی مرد کے لئے احد سر انگیز ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ مقناطیسی شخصیت کی مالک ہوتی ہے۔ بڑی پر کشش اور دوسرے کو فوراً متاثر کر لینے والی۔
ثور عورت جس سے محبت کرتی ہے شدت سے کرتی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ اُسے بھی اسی شدت سے اور دل کی گہرائیوں سے چاہا جائے لیکن اگر اسے اپنے ساتھی کی محبت میں معمولی سا بھی عامیانہ پن نظر آئے پھر اتنی ہی شدت سے اُس سے نفرت کرنے لگتی ہے۔ یہ لچھے دار گفتگو پسند نہیں کرتی۔ کھری بات کہنے اور سننے کو پسند کرتی ہے۔
ثور عورت دوسری عورتوں کی طرح زندگی سے متعلق حسین خواب نہیں دیکھتی اور تخلیاتی دنیا میں نہیں رہتی اور نہ ہی دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرتی ہے اور ہر شے کو حقائق کی روشنی میں پر کھتی ہے وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ اس برق رفتار اور مسائل سے پُر زندگی میں ہر کسی کی توقعات پر پورا اترنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ اس لیے وہ کبھی ہوائی قلعے تعمیر نہیں کرتی۔ وہ عجلت پسند نہیں ہوتی ہر کام کرنے سے قبل اس کے تمام پہلوئوں پر سنجیدگی سے سوچتی ہے اور پھر جو قدم اُٹھائے وہ پیچھے نہیں ہٹاتی۔ ڈٹ جاتی ہے اور ہر قیمت پر اپنے ارادے کو عملی جامہ پہناتی ہے۔
روپے پیسے کو وہ ضروری تو سمجھتی ہے مگر اُسے پہلی اہمیت نہیں دیتی۔ اُس کے نزدیک پہلی اہمیت سچی اور پر خلوص محبت کی ہے۔ اس میں بلا کی قوت برداشت ہوتی ہے۔
بظاہر پُر سکون اور خاموش نظر آنے والی ثور عورت کی رگ رگ میں ارمان پر و ر جذبات سمائے ہوتے ہیں۔
زہرہ حسن اور دنیا کے سب سے بڑے احساس محبت کی علامت ہے ۔ نزاکت اور کشش کا ایک روپ ہے ۔اس لیے ثور عورت محبت اور خلوص سے فوراً پگھل جاتی ہے۔ بعض اوقات تو کسی مرد کی معمولی سی بات یا انداز بھی اس کے رومانوی جذبات میں تلاطم برپا کردیتا ہے اور وہ اس مرد کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔
’’محبت اندھی ہے۔ ثور عورت کے نزدیک اس مقولے میں ذرا بھی صداقت نہیں۔ وہ یہ سمجھتی ہے کہ محبت صرف ان چیزوں کے لیے اندھی ہے جو محنت کے دائرے سے خارج ہوں۔ اس لیے جو گ اُسے اچھے نہیں لگتے۔ ان سے وہ ہمیشہ اپنی شخصیت کی تمام خوبیوں کو چھپاتی ہے۔
ثور عورت جس سے محبت کرتی ہے اُسے اپنی ملکیت سمجھتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ جن دوستوں رشتے داروں کے قریب ہوتی ہے اور جو اشیاء روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرتی ہے انہیں اپنی ملکیت تصور کرتی ہے اور جو شخص بھی ان چیزوں کو پانے کی شعوری یا لاشعوری کوشش کرتا ہے۔ وہ ثور عورت کی مخالفت مول لیتا ہے۔
عورت کو عموماً ہلکے پیٹ کی سمجھا جاتا ہے یعنی وہ کسی راز کو چھپائے نہیں رکھ سکتی۔ لیکن ثور عورت پر بجا طور پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ اُسے جو بات بتائی جائے اپنے تک محدود رکھتی ہے۔ کسی کے راز کو وہ اپنے پاس امانت سمجھتی ہے، اور امانت میں خیانت اُس کے نزدیک سب سے بڑا جرم ہوتا ہے۔
ثور عورت فنکارا نہ مزاج کی مالک ہوتی ہے۔ رقص، موسیقی، زیورات آرائش، نفیس لباس اور پھول پسند کرتی ہے۔ گھر کی سجاوٹ میں خاص دلچسپی لیتی ہے اور بے تربیتی سے اُسے نفرت ہوتی ہے۔
وہ اس مقولے کو سچ مانتی ہے کہ ’’مرد کے دل تک پہنچنے کا راستہ اُس کے پیٹ سے گزر کر جاتا ہے۔ لہٰذا وہ کھانے پکانے میں خاص اہتمام کرتی ہے لیکن وہ فضول خرچی ہرگز نہیں کرتی۔
ثور عورت بحیثیت بیوی اچھی ثابت ہوتی ہے گھر سنبھالنے اور بچوں کی پرورش سلیقے سے کرتی ہے۔ کفایت شعاری اس کی بڑی خصوصیات میں سے ایک ہے اور برے وقت کے لیے کچھ نہ کچھ پس انداز کرتی ہے۔ جنسی طور پر ثور عورت شادی کے ابتدائی حصے میں گرم ہوتی ہے۔ مگر اولاد ہونے کے بعد صورت حال بدل جاتی ہے۔
کون کیسا رہے گا؟
اس برج کی خواتین کی ازدواجی زندگی کس برج کے افراد کے ساتھ خوشگوار گزرتی ہے اور کس برج کے افراد اس کے لیے ناموزوں ہیں۔ اس بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔
ثور عورت اور ثور مرد
ان دونوں میں یکسانیت ہونے کے باوجود عموماً رفاقت کامیاب رہتی ہے۔ دونوں میں ضد اور حسد کا مادہ مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ ثور مرد تھوڑا بہت شکی ہوتا ہے اور یہ بات ثور عورت کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے ثور عورت گھر کا انتظام بہت عمدگی سے چلاتی ہے اور گھر کو آئینے کی طرح چمکائے رکھتی ہے۔ اس بناء پر ثور مرد اسے محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ اس لیے عموماً موٹاپے میں مبتلا رہتے ہیں۔ جنسی زندگی میں یہ پر جوش ہوتے ہیں۔
ثور عورت اور سرطان مرد
یہ پارٹنرشپ کافی کوشش اور قربانی کے بعد کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔ سرطان مرد، عورت کو اپنی شدید محبت اور اہمیت کا احساس دلا کر حیران کر دیتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ عورت اُس کی خواہشات کو سمجھے اور اُن کا احترام کرے۔ دونوں میں گھریلو معاملات میں دلچسپی لینے کا جذبہ شدید ہوتا ہے۔
ثور عورت اس کی توجہ پا کر ایسے بڑے بڑے کام کر گزرتی ہے۔ جن کے بارے میں وہ پہلے سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ لیکن اسے سرطان مرد کی ناراضگی کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ وہ بعض اوقات بچگانہ حرکتیں بھی کر بیٹھتا ہے۔
ثور عورت اور جدّی مرد
یہ جوڑا خاصا کامیاب رہتا ہے جدی مرد ذمہ دار، محنتی اور عملی قسم کا ہوتا ہے۔ جب کہ ثور عورت پر کشش ہوتی ہے۔ اور گھویلو امور میں خاص دلچسپی لیتی ہے۔ اس طرح اُنہیں بہتر زندگی گزارنے کا موقعہ ملتا ہے۔
دونوں پائیدار اور محبت سے بھر پور زندگی بسر کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان میں جلد ہی ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے احساسات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کبھی کبھی وہ تھوڑا بہت حسد جو ثور عورت کے مزاج کا جزو ہوتا ہے۔ کچھ مسائل پیدا کر دیتا ہے جو دیر پا نہیں ہوتے۔
جنسی طور پر جدی مرد متلون مزاج ہوتا ہے۔ کبھی بے حد گرم جوشی کا مظاہرہ کتا ہے اور کبھی سرد مہر ہوتا ہے۔ کیونکہ خارجی دبائو اس پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ پارٹنر شپ دنیا کے لیے قابل رشک ہوتی ہے۔
ثور عورت اور سنبلہ مرد
یہ رفاقت کامیاب ثابت ہوتی ہے۔ بشرطیکہ دونوں فریق برداشت کی عادات اپنا لیں۔ ثور عورت اس بات کی خواہش مند ہوتی ہے کہ اُسے مرکزِ توجہ بنایا جائے اور سنبلہ مرد اپنی محبوبہ کو ہر شے سے بڑھ کر اہمیت دیتا ہے۔ دونوں کا مزاج تقریباً ایک سا ہوتا ہے۔ دونوں کی شخصیتوں میں عملی پہلو قوی ہوتا ہے۔
سنبلہ مرد کبھی کبھی تنقیدی رویہ اختیار کرتا ہے اور ثور عورت اس بات کو قطعاً پسند نہیں کرتی کہ اس کی خامیوں کا برملا اظہار کیا جائے۔ اس پر دونوں میں لڑائی جھگڑا بھی ہو جاتا ہے۔ مگر سنگین نوعیت کا نہیں۔
دونوں گھر اور بچوں میں بھر پور دلچسپی لیتے ہیں۔ جنسی زندگی میں دونوں پر جوش ہوتے ہیں۔
دوسرے برجوں کے افراد کے ساتھ
ثور عورت اور قوس مرد کی دوستی تو بہترین رہ سکتی ہے۔ مگر عمر بھر کا ساتھ عاقبت نااندیشی ہے۔ عقرب مرد کے ساتھ ازدواجی زندگی کا میاب نہیں ہوتی۔ دونوں کی پارٹنرشپ پر جنگ کا گماں ہوتا ہے اور یہ آسانی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ کیونکہ عقرب مرد غصہ دار ہوتا ہے اور ثور عورت ضدی۔حوت، اسد، میزان، حمل، دلوّ، کا ساتھ کامیاب ثابت نہیں ہوتا۔ اس لیے احتراز برتنا مناسب ہے۔
No comments:
Post a Comment