۲۲ جولائی سے ۲۳ اگست کے درمیان پیدا ہونے والوں کا بُرج
اسد پانچواں برج ہے۔ اس کا حاکم سیارہ شمس ہے۔ جو زندگی، قوت اور بالادستی کی علامت ہے۔ اس برج کا نشان شیر ہے اور عنصر آگ۔
لنڈا گڈمین لکھتی ہیں:۔
’’اسد لوگ پُروقار اور متحرک شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ہر محفل کی جان ہوتے ہیں۔ ان میں قدرتی طور پر قیادت کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ وہ جس شعبہ میں ہوں۔ دوسروں سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمدرد اور مہربان ہوتے ہیں۔ اور اُن کی زندگی رومان پرور ہوتی ہے۔‘‘
جین ڈکسن لکھتی ہیں۔
’’ان میں ترقی کرنے کی زبر دست خواہش ہوتی ہے۔ یہ مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ کبھی بھی ۲ پوزیشن پسند نہیں کرتے۔ اعلیٰ ترین منصب حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ذمہ دار اور فرض شناس ہونے کے باعث اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں۔ صاف گو اور کھری بات کہنے والے ہوتے ہیں۔ اور یہی سننا چاہتے ہیں۔ وہ بغض اور کینہ رکھنا اپنے وقار کے منافی سمجھتے ہیں۔
مارگریٹ ڈیوی لکھتی ہیں:۔
’’اسد افراد خود کو لوگوں کی توجہ کا مرکز دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے حلقہ میں مقبولیت حاصل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں اور عموماً پسندیدہ اور مقبول شخصیت بن جاتے ہیں۔ جس طرح شمس کی حیات آفرین روشنی روئے زمین کی ہر شے کو بلا امتیاز مستفید کرتی ہے۔ اس طرح اسد افراد بھی ہر کسی کی مدد کو تیار رہتے ہیں۔ وہ فراخ دل، ثابت قدم اور قابل اعتماد ہوتے ہیں۔‘‘
کیرو لکھتا ہے۔
’’یہ افراد عالی ہمت ہوتے ہیں۔ انفرادیت پسندی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ وہ اپنی پہلی ہی ملاقات میں اچھا یا بُرا تاثر ضرور قائم کرتے ہیں۔ یہ شان و شوکت پسند کرتے ہیں۔ شاہانہ مزاج کے مالک اور ضدی ہوتے ہیں۔ ایک بار دل میں جو فیصلہ کر لیں۔ پھر کچھ بھی ہو اس پر قائم رہتے ہیں۔
یہ افراد کوئی کاروبار کریں تو کامیابی اُن کے قدم چومتی ہے۔ اسد افراد میں سے ۹۰ فیصد لوگ کبھی کسی سے مدد طلب نہیں کرتے۔ وہ لینا نہیں دینا جانتے ہیں۔ یہ کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتے، جو کام شروع کریں پائیہ تکمیل کو پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔
بقول اوریاناپری ’’اسد لوگ فیاض، مہربان ، گر مجوش، پُر وقار،وفادار دانش مند، جرأت مند اور محبت کئے جانے کے قابل ہوتے ہیں۔‘‘
ان کی عادات راسخ ہوتی ہیں۔ یہ یا تو انتہائی ذمہ دار اور منظم زندگی بسر کرتے ہیں یا پھر حد درجہ لا پرواہ اور غیر ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ شاندار زندگی بسر کرنے کے لیے مقروض بھی ہو جاتے ہیں، لیکن ایسے اسد افراد جو منفی کردار کے مالک ہوں۔ دھوکہ دہی اور فریب سے گریز نہیں کرتے۔
یہ دوستی کو اس کی عام اور لفظی تعریف سے کہیں زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ جن سے دوستی کرتے ہیں اُن کے واقعی دوست ہوتے ہیں۔ وفادار اور جاں نثار دوست۔
اُن کی فطرت میں ایک خاص قسم کا عنصر پایا جاتا ہے۔ اُن کے عزائم عام آدمی سے کہیں زیادہ بلند ہوتے ہیں۔ ہینڈسم اور ذہین ہوتے ہیں۔ اچھا لباس پہنتے ہیں اور محفل میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے دلچسپ گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسی محفل میں اُن کی موجودگی کو دوسرے نظر انداز نہیں کر سکتے۔
اسد افراد کا خوش قسمتی کاا عداد1 اور4 ہے۔ سنہرا اور اورنج رنگ اُن کے لیے سود مند ہیں جب کہ ہیرا اور لعل اُن کے لیے مبارک پتھر ہیں دوسرے برجوں کے افراد میں سے اُن کے تعلقات حمل، جوزا میزان اور قوس کے ساتھ غیر یقینی رہتے ہیں۔ اس برج کی چند اہم شخصیات یہ ہیں۔
نیل آرمسٹرانگ (چاند پر قدم رکھنے والا پہلا شخص)
نپولین بونا پارٹ (عظیم فرانسیسی جرنیل)
جارج برنا ڈشا(نامور ادیب)
ماتا ہری (نامور جاسوس)
مسولینی (اٹلی کا ڈکٹیئر)
اوناسس (دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک)
آرول ارئٹ (جہاز ایجاد کرنے والے دو بھائیوں میں سے )
الفریڈ ہچکاک
ایتھل بیری مور (نامور ادا کار)
اسد خواتین
اسد عورت نسائیت سے بھر پور ہوتی ہے۔ یہ رومان پسند، گرم جوش، ہمدرد اور ملنسار ہوتی ہے۔ قیمتی لباس پہننا۔ خود کو جاذب نظر بنانا اور ہر محفل میں سب کی نظروں کا مرکز بن جانا ان کی خواہش ہوتی ہے۔
یہ پر کشش شخصیت کی مالک ہوتی ہے اور کوئی بھی مرد اس کے سحر سے متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ جسے چاہتی ہے اس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لیتی ہے اگر آپ کسی اسد لڑکی کی محبت میں گرفتار ہیں اور اُسے متاثر کرنا چاہتے ہیں تو اسے قیمتی تحائف دیجئے۔
محبت میں یہ مشکل ہی سے ہتھیار ڈالتی ہیں۔ لیکن اگر کوئی ان کا دل جیت لینے میں کامیاب ہو جائے تو پھر اُس کے لیے سب کچھ نثار کرنے کو تیار رہتی ہیں۔
یہ عورت شان و شوکت پسند کرتی ہے۔ خاص طور پر لباس کے معاملے میں تو بہت فضول خرچ ہوتی ہے۔ بنائوسنگھار پر خاصی رقم خرچ کرنا اس کے معمول میں شامل ہوتا ہے۔ ہر وقت بنی سنوری رہتی ہے۔
بڑے اور کشادہ مکان میں رہنا پسند کرتی ہے۔ غریب سے غریب اسد لڑکی بھی پائی پائی جمع کر کے اچھا لباس ضرور خریدتی ہے۔
یہ خود پسند اور باتونی ہوتی ہیں۔ دوسروں کے منہ سے اپنی تعریف سننے (مرد سے حسن کی تعریف) کی شوقین ہوتی ہیں۔ یہ سچی تعریف اور چاپلوسی میں فرق محسوس نہیں کر سکتیں۔
اسد لڑکی اسمارٹ وجہیہ اور مضبوط مرد کو پسند کرتی ہے۔ شادی کے بعد یہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھے اور لوگ اس کی تعریف کریں۔
اسد لڑکی زندگی میں اشیاء تعیش کو پسند کرتی ہے۔ اس سے دوستی آپ کی جیب کے بوجھ کو بہت ہلکا کر سکتی ہے۔
جنسی طور پر یہ بھر پور ہوتی ہے۔ ایک مکمل عورت لیکن اختلاط کے لیے یہ پُرسکون اور آرام دہ جگہ پسند کرتی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اسد لڑکی سے کار کی پچھلی سیٹ پر یا سینما میں صحبت کر سکیں۔
اسد عورت اپنے بچوں میں بھر پور دلچسپی لیتی ہے۔ سلیقہ شعار ہوتی ہے۔ مردوں کی طرح یہ بھی قیادت کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مگر بہت باتونی ہونے کے باعث عموماً دوسرے کو ناراض کر لیتی ہے۔
کون کیسا رہے گا؟
اسد خواتین کی ازدواجی زندگی کس برج کے افراد کے ساتھ کامیاب رہتی ہے اس بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔
اسد عورت اور اسد مرد
یہ ایک شدید محبت یا نفرت کا تعلق ہے۔ اسد مرد ہمیشہ برتری کا خواہش مند ہوتا ہے۔ لیکن اسد عورت آنکھیں بند کر کے حکم کی تعمیل کرنا نہیں جانتی۔ اگر دونوں فریق مناسب رویہ اختیار کریں تو ازدواجی زندگی اچھی ثابت ہو سکتی ہے۔
اسد عورت اور قوس مرد
یہ کامیاب رفاقت ثابت ہو سکتی ہے۔ اس تعلق میں اسد عورت محسوس کرے گی کہ اُسے صحیح مرد مل گیا ہے۔ چنانچہ وہ اپنی تمام گرمجوشی اور سخاوت لُٹا دے گی اور قوس مرد اس کے جذبوں کی اہمیت تسلیم کرے گا۔
دونوں کا عنصر آگ ہے۔ ان میں کبھی کبھار اختلافات ہو سکتے ہیں۔ مگر یہ شدت اختیار نہیں کرتے۔ کیونکہ قوس مرد میں قوت برداشت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک اچھا جوڑا ثابت ہوتا ہے۔
اسد عورت اور حمل مرد
یہ پارٹنر شپ بھی دوسروں کے لیے قابل رشک ہوتی ہے۔ حمل مرد زندگی بھر بلند مقام کے لیے مسلسل جدوجہد میں لگا رہتا ہے، اور عورت اس بات کا احترام کرتی ہے۔ دونوں ہی زندگی آسائش سے گذارنا پسند کرتے ہیں۔ اسد عورت اپنی توصیف چاہتی ہے اور مرد اپنے کاروباری معاملات میں اُس کی جانب سے حوصلہ افزائی کا خواہش مند ہوتا ہے۔ اور دونوں ایک دوسرے کی یہ خواہشات پوری کرتے ہیں۔ اگر معاشی مسائل سراٹھائیں تو اُن کی ازدواجی زندگی دشوار ہو سکتی ہے۔
اسد عورت اور جدّی مرد
اسد عورت پرکشش شخصیت کی مالک ہوتی ہے اور حکومت کرنا جانتی ہے۔ اور جدی مرد حکم ماننا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ دونوں اچھے جیون ساتھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیکن اسد عورت کی فضول خرچی اس کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ کیونکہ وہ مستقبل کے لیے بچت پر توجہ دیتا ہے۔ یہ ایک متزلزل رشتہ ہے۔
No comments:
Post a Comment